بنکاک،22؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)تھائی پولیس نے پیر کے روز کہا ہے کہ رواں ماہ ملک کے جنوبی علاقوں میں ہونے والے سلسلہ وار بم حملوں کے درپردہ کم از کم 20افراد تھے۔ تھائی پولیس کے مطابق ان حملوں کی وجوہات کچھ بھی ہو سکتی ہیں۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان حملوں میں ملوث افراد میں بعض کا تعلق مسلم اکثریتی علاقوں سے تھا۔ گیارہ اگست کو تھائی لینڈ میں متعدد سیاحتی مرکز پر ہونے والے بم حملوں میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے تھے، جن میں چند غیرملکی سیاح بھی تھے۔